سورة الكافرون
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ الکافرون پڑھتا ہے دلیل ہے بدعت کی راہ پر چلے گا, اور دنیا مغرور ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر غم میں ہے تو خوشی پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہ اس کی موت قریب ہے کیونکہ جب یہ سورۃ شریف نازل ہوئی تو حضرت کی آخری عمر تھی۔
سورة النصر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ النصر پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق کی راہ میں متوکل
سورة تبت
تعبیر الرویاء حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ تبت پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ مکار اور فریبی ہو گا اور خدائی عذابوں کے خطرات میں ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی عورت بد کار ہو گی۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک جماعت اس کی بدی میں کوشش کرے گی۔
سورة الاخلاص
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ الاخلاص پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں مخلص اور بیگانہ ہو گا اور توفیق زہد و عبادت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ پاک دین اور نیک اعتقاد ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ صاحب خواب دونوں جہان کی مراد پاۓ گا اور اس کی زندگی خوش ہو گی۔
سورة الفلق
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورت الغلق پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر جادو کار کر تے ہو گا۔ حضرت ابرانیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بدی کرنے والوں کی شرارت سے امن میں ہو گا۔
سورة الناس
حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ الناس پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالی اس کو نظر بد سے محفوظ رکھے گا اور نیز اس پر روزی فراغ ہو گی۔ اور گر خواب میں لا حول ولا قوة الا بـالـلـه الـعـلـى الـعـظـيـم۔ (نہ کچن گناہ سے اور نہ طاقت نیکی کی مگر ساتھ توفیق اللہ بلند اور بزرگ کے ہے پڑھتا ہے دلیل ہے کہ مال اور مراد پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ قرآن مجید کی کوئی آیت پڑھتا ہے تو اس کی تاویل حرف قاف کے بیان میں انشاء اللہ تعالی بیان کردی جائے گی.....
(ماخوذ از کتاب : تعبیر الرؤیا، ص، 363، 364)
No comments:
Post a Comment