Daily Islamic Posts

Islam Is The Religion Of Peace

About Author

ABDUL BASIT PRINCE GABOL, Karachi, Pakistan

Breaking

Specially for you

Friday, 5 November 2021

جنات کے نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط مبارک (تہدیدی نامۂ مبارک)

سیّدنا حضرت ابو دجانہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آج رات میں نے ایک آواز چکی کی آواز جیسی سنی جو کبھی مکھی کی بھنبھناہٹ  کی صورت میں سنائی دیتی تھی اور بجلی جیسی چمک دیکھی_ میں نے سر اٹھایا تو دیکھا کی ایک سیاہ سایہ میرے گھر کے صحن کے اوپر کی جانب بڑھ رہا ہے، میرے دیکھنے پر اس نے میری جانب انگارہ پھینکا جیسے کہ آگ کی چنگاری ہو. تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم فرمایا کہ قلم اور دوات لے آؤ اور یہ دعا لکھو. سیّدنا حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس دعا کو لے کر میں نے تعویذ بناکر اپنے سر کے نیچے رکھ لیا اور سوگیا. پوری رات جن کے رونے کی آواز آتی رہی اور  کہتے ہوئے سنا کہ  اے ابو دجانہ رضی اللہ عنہ تم نے مجھ کو اس تعویذ سے جلادیا اسے ہٹالو میں وعدہ کرتا ہوں کہ  آئندہ کبھی تمہارے گھر بلکہ تمہارے پڑوس میں بھی نہیں آؤں گا اور نہ ہی اس جگہ جہاں یہ تعویذ ہوگا_ (دلائل النبوۃ - امام بیہقی - ج٧ ص١١٩)

No comments:

Post a Comment